Home کھیل پاکستان ٹیم اس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہو گی،بھارتی کرکٹرایشون

پاکستان ٹیم اس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہو گی،بھارتی کرکٹرایشون

Share
Share

ممبئی :بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے ایشیا کپ میں پاکستان کو بڑا خطرہ قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں کامیابی کا انحصار کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کارکردگی سے مشروط ہے کیونکہ دونوں کرکٹرز کی فارم دیگر ٹیموں کیلئے مسئلہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے مڈل آرڈر میں مسلسل پرفارمنس دیتے ہیں تو پاکستان ٹیم اس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہو گی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں، ٹیپ بال کرکٹ کی وجہ سے وہاں فاسٹ باؤلرز آتے ہیں جیسا کہ 90 اور 2000 کی دہائی میں دیکھنے کو ملتے تھے تاہم پچھلے کچھ عرصے میں مختلف لیگز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے گرین شرٹس کو اچھے بیٹر بھی فراہم کیے ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...