Home Uncategorized اداکارہ ایمان علی ابرارالحق کے نئے گانے میں جلوے بکھیریں گی

اداکارہ ایمان علی ابرارالحق کے نئے گانے میں جلوے بکھیریں گی

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ جلد ہی گلوکار ابرارالحق کے نئے گانے میں اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔

گزشتہ روز یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی کہ ایمان علی جلد ہی ابرار الحق کے نئے گانے “رانو” میں دکھائی دیں گی، تاہم اب انہوں نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نیوز پیج پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمان علی اس سے پہلے 23 سال قبل ابرار الحق کے مقبول ترین گانے ’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئی تھیں اور آج تک یہ گانا شائقین موسیقی کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...