Home sticky post 4 ایشیا کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم، ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم، ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

Share
Share

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ گروپ اے کے اس ہائی وولٹیج میچ میں دونوں ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

یہ گزشتہ 6 ماہ میں دوسرا موقع ہے جب دونوں حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل وہ چیمپئنز ٹرافی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے۔

ایشیا کپ کے ابتدائی میچوں میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پاکستان نے عمان کو مات دی۔ اب دونوں ٹیمیں ایونٹ کے سب سے دلچسپ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

ریکارڈ کے مطابق بھارت نے اب تک ایشیا کپ کے 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان نے 6 میں فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔ بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے، جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز 2 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

پاکستانی شائقین پرامید ہیں کہ گرین شرٹس آج کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...