Home کھیل ایشین گیمز، پاکستان سیمی فائنل میں افغانستان سے ہار گیا

ایشین گیمز، پاکستان سیمی فائنل میں افغانستان سے ہار گیا

Share
Share

ینگزو: ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم قومی ٹیم افغانستان کو متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد افغانستان کو جیت کیلئے 116 رنز درکار تھے، افغانستان نے 17 اوورز اور 5 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔

میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم نے کی، قومی ٹیم کی جانب سے عمیر بن یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے، عرفات منہاس نے 14 رنز بنائے جبکہ عامر جمال بھی 14 اور روحیل نذیر 10 رنز بنا سکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان ٹیم فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...