Home کھیل ایشین گیمز، دو مرتبہ کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اس بار کوئی میڈل نہ جیت سکی

ایشین گیمز، دو مرتبہ کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اس بار کوئی میڈل نہ جیت سکی

Share
Share

بیجنگ:ایشین گیمز کے کرکٹ کے مقابلے میں برانز میڈل میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست ہو گئی۔

بنگلا دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔بنگلا دیش نے 65 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی نشرح سندھو نے 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں،بنگلا دیش کی شورنا اختر نے 14 رنز بنائے جبکہ شمیمہ سلطانہ نے 13 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 64 رنز ہی بنا سکی تھی، پاکستان کی عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

ندا ڈار نے 14، صدف شمس نے 13 اور نتالیہ پرویز نے 11 رنز بنائے۔جبکہ بنگلا دیش ویمن کی شورنا اختر نے 3 جبکہ سنجیدہ اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...