Home سیاست آئندہ عام انہی ووٹرز لسٹوں پر ہوں گے، کوئی ردوبدل نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن

آئندہ عام انہی ووٹرز لسٹوں پر ہوں گے، کوئی ردوبدل نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کاکہناہے کہ ووٹر لسٹوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکے گا، آئندہ عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے۔

پنجاب بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے ڈیٹا کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7کروڑ23 لاکھ 10 ہزار 582 ہوگئی۔ 2018ء کے مقابلے میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 811ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 59لاکھ90ہزاڑ 515 ہے۔ 2018ء کے مقابلے میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد میں 65لاکھ98ہزار141 کا اضافہ اور مرد ووٹرز کی تعداد میں50 لاکھ39ہزار 670 ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

پنجاب کے 41 اضلاع میں سے سب زیادہ ووٹرز کی تعداد ضلع لاہور میں 67لاکھ 24ہزار 633 ہے۔ لاہور کی کل آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ 8ہزار387 ہے۔ لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 78 ہزار725 ہے۔ لاہور میں خواتین ووٹرز کی تعداد 31لاکھ 45ہزار 908 ہے۔

صوبے میں سب کم ووٹرز ڈسٹرکٹ مری کے ہیں ، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 931 ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انہی ووٹرز لسٹوں پر ہوں گے۔ ووٹر لسٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...