Home کھیل ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں ناکام

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں ناکام

Share
Share

 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

چین کے شہر ہلنبیور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا، قومی ٹیم 0-2 صفر کی برتری حاصل کرنے کے باوجود اپنا پہلا میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

افتتاحی میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران 6 سے زائد پینلٹی کارنرز ضائع کیے۔

گرین شرٹس کی جانب سے پہلے کوارٹر میں پینلٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول سفیان خان نے اسکور کیا جبکہ دوسرے کوارٹر میں ندیم احمد نے فیلڈ گول داغا۔

جواب میں ملائیشیا نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کر میچ برابر کردیا۔

قومی کپتان عماد شکیل بٹ شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 9 ستمبر کو صبح ساڑھے10 بجےکوریا کے خلاف کھیلے گا۔

Share
Related Articles

ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

ہوبارٹ: ون ڈے سیریز کی فاتح پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے چاروں...

انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ روس

  لاہور:ماسکو انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سات رکنی...

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن:آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد...

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

میلبرن: پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت...