Home سیاست آصف کرمانی نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

آصف کرمانی نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

Share
Share

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے اعلیٰ قیادت پر تنقید کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کردیا۔

آصف کرمانی نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نواز کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگ “بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں” جبکہ رہنماؤں کا ایک گروپ حکمرانوں کو ان کی “غیر موثر طرز حکمرانی” پر خوش کررہا ہے۔

سینئیر سیاستدان نے کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...