Home سیاست اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے، آصف زرداری

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے، آصف زرداری

Share
Share

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے، غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں، اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالی عالمی امن کیلئے خطرہ اور انسانیت کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جاری جارحیت کا بلاتاخیر نوٹس لینا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی چیئرمین شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رکھے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ملک میں انسانی حقوق پر کام کرنے کیلئے پارٹی کا انسانی حقوق سیل قائم کیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...