Home سیاست آصفہ بھٹو،مراد علی شاہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

آصفہ بھٹو،مراد علی شاہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

Share
Share

سیہون:سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اور پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

سید مرادعلی شاہ نے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں جبکہ آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ آپ نے گھروں سے نکلنا ہے اور ووٹ دینا ہے، انشاء اللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی لوگوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، دعا ہے کہ پورے پاکستان میں امن امان سے الیکشن ہوجائیں، کل کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، لوگ امن امان سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے اچھی کوشش کی ہے، کچھ اعتراضات تھے، لوگوں کو کوئی ابہام نہ ہو، انکے اپنے قانون تھے کہ 1200 سے زیادہ ووٹ ایک پولنگ اسٹیشن پر نہ ہو، عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، آج موبائل فون سروس بھی معطل ہے، تو الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم پر فرق پڑ سکتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکیورٹی کے زیادہ اچھے انتظامات ہوتے اگر ہر پولنگ پر پاک فوج تعینات کی جاتی تو بہتر ہوتا، تمام سیاسی جماعتوں سے گذارش ہے کہ امن امان سے آج کا دن گزاریں، ووٹرز کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیں، پیپلز پارٹی آج کامیاب ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...