Home نیوز پاکستان عسکری ٹاور اور جناح ہاوٴس حملہ کیس ، خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

عسکری ٹاور اور جناح ہاوٴس حملہ کیس ، خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے عسکری ٹاور اور جناح ہاوٴس حملہ کیس میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا خدیجہ شاہ ایف آئی آر میں نامزد ہیں جس پر اسپشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ خدیجہ شاہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں۔

خدیجہ شاہ پر ریاست کے خلاف نعرے بازی کا الزام ہے شناخت پریڈ کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ وہ موقع پر موجود لوگوں کو حکومت کے خلاف اکساتی رہیں اور اپنے اکاوٴنٹ سے تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

عدالت نے کہا کہ احتجاج کرنا ہماری سوسائٹی کا کلچر ہے۔ ایک لیڈر کال دے تو لوگ احتجاج کے لیے نکلتے ہیں۔ آپ کسی کو احتجاج کرنے سے نہیں روک سکتے۔ اتنی باریک بینی میں نہ جائیں کہ کل آپ کو مشکل ہو۔

عدالت نے استفسار کیا کہ خدیجہ شاہ کے بیان میں غیر قانونی کیا بات ہے۔ یہ کہنا کہ ماوٴں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں کیا غیر قانونی ہے۔ کیا آپ نے ٹوئٹر انتظامیہ سے اکاؤنٹ اور اس ٹوئٹ کی تصدیق کرائی جس پر اسپشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی خدیجہ شاہ خود اس اکاوٴنٹ کو اپنا اکاوٴنٹ کہتی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے ضمانت کی درخواست بھی درخواست دائر کی۔ پولیس نے اس درخواست میں رپورٹ پیش کی اسپشل پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ ضمانت کی درخواست کے حوالے سے معلومات نہیں۔

عدالت نے کہا کہ پولیس فائل کو دیکھیں کیا اس میں سب کچھ درست ہے، جو حالات ہیں آگے پورے پنجاب کا کیا ہوگا؟ جگہ جگہ کیمرے لگے ہیں کیسے کوئی چیز چھپی رہ گئی۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...