Home سیاست عسکری ٹاور حملہ کیس ، خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

عسکری ٹاور حملہ کیس ، خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

Share
Share

لاہور: عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لاہور میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خدیجہ شاہ 9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 جون کو پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...