Home نیوز پاکستان اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Share
Share

لاہور: اچھرہ واقعے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پنجاب پولیس کی ‎اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) شہربانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

شہر بانو نقوی منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے اشتر نقوی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی ہیں۔ شادی کی تمام تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں جبکہ ولیمہ گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔

شادی کی تقریبات میں شوبز انڈسٹری کی نمایاں شخصیات سمیت سیاست دانوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہر بانو نقوی کی مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

‎شادی کی تمام تصاویر اور ویڈیوز جوڑے کے فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہر بانو نقوی کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...