Home sticky post 3 اسمبلی آصفہ بھٹو نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دئیے

اسمبلی آصفہ بھٹو نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دئیے

Share
Share

نواب شاہ :خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دیے۔

نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس پی ایف ایچ منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ کی جائے گی۔ یہ صرف ایک گھر نہیں بلکہ وقار، اختیار اور سلامتی کی علامت ہے اور یہ آنے والی نسلوں کیلیے بھی ہے۔

آصفہ بھٹو نے منصوبے کی کامیابی پر بلاول بھٹو کی تعریف کی اور کہا کہ ملکیتی حقوق ملنا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت، وژن اور عوامی فلاح و بہبود کے عزم کا نتیجہ ہے۔خاتون اول نے کہا کہ آج تک کسی اور صوبے یا سیاسی جماعت نے اتنا اہم اور عوام دوست اقدام نہیں اٹھایا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کا تذکرہ کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ میں نے ہر شہری کو زمین، رہائش اور عزت دینے کا عہد کیا تھا اور اس وعدے کو پورا کرنے میں بلاول بھٹو زرداری نے اقدامات کیے۔

انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کہا کہ انشاء اللہ آپ محفوظ رہیں گے اور آپ کی آنے والی نسلیں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...