Home نیوز پاکستان خیبر پختونخوا کے تمام کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم

خیبر پختونخوا کے تمام کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم

Share
Share

پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔

نگراں کابینہ کی سفارش پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 2013_12 میں اس وقت کی صوبائی حکومت نے شروع کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے کالجوں میں بی ایس پروگرام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس میں طلبہ کی دلچپسی نہ ہونے کے برابر رہی۔

ہائیر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کی عدم دلچسپی کے باعث تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...