Home سیاست چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

Share
Share

بیجنگ: چین اور پاکستان کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ، جغرافیائی سرحدوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں ہماری دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہیں جوکہ باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین کی ون چائنا پالیسی پر پاکستان کا موقف قابل تحسین ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی ہم منصب سے سی پیک سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی، چین کی مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کے مسلسل حمایت کرنے پر اس کے شکر گزار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں چین اور ہمارے درمیان کئی امور پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی و جٖغرافیاتی سلامتی کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...