Home sticky post ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے خلاء بازوں کی زمین پر بحفاظت واپسی

ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے خلاء بازوں کی زمین پر بحفاظت واپسی

Share
Share

نیویارک:گزشتہ برس جون سے خلاء میں پھنسے ہوئے دونوں خلاء باز زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے لیے گئے تھے، تاہم اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے۔
دونوں خلاء بازوں کو اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت 4 خلاء بازوں میں ناسا کے این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کریل پیسکوف شامل تھے، جنہیں آئی ایس ایس بھیجا گیا۔
ناسا کا 4 خلاء بازوں پر مشتمل کریو-10 مشن خلاء میں پھنسی سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو 286 دنوں کے بعد آج صبح بحفاظت واپس زمین پر لے آیا، خلاء باز اسپیس ایکس کے کیپسول میں فلوریڈا کے ساحل پر بحفاظت اترے ہیں۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...