Home sticky post 4 انگلینڈ میں مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش، باہر کھڑی کار جلادی گئی

انگلینڈ میں مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش، باہر کھڑی کار جلادی گئی

Share
Share

لندن:انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔

رضاکار کے مطابق اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ مقامی مسلم کمیونٹی کے خدشات سے واقف ہے اور کسی بھی عینی شاہد کو آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

سسیکس پولیس کی ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ کیری بوہنا نے کہا کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور علاقے میں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...