Home نیوز پاکستان قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share
Share

راولپنڈی: کسٹمز نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام کے مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی بس کو چونگی نمبر 26 پر روکا گیا، تلاشی لینے پر بس سے نوادرات برآمد ہوئے۔

نوادرات عبدالسلام نامی مسافر کے تھے مگر وہ اپنی ملکیتی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر بس اور نودرات کو ویئر ہاؤس منتقل کرکے عبدالسلام کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق 2600 سے 3500قبل مسیح کے دور سے ہے۔

کسٹمز کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے نوادرات کو اصل قرار دیا ہے اور ان کی انشورنس ویلیو پچاس لاکھ روپے بتائی ہے۔

کسٹمز کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے نوادرات اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے افغانستان اسمگل کرنے کے امکانات کے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...