Home sticky post 4 آڈیو لیک کیس ،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیک کیس ،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ کو ہو گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہزرہ سرائی پر کارروائی

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل...

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی...

صدر ٹرمپ کی شامی صدر سے سعودیہ میں ملاقات، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر زوردیا

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان...