Home سیاست آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی،عدم حاضری پر نجم ثاقب کے سمن جاری

آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی،عدم حاضری پر نجم ثاقب کے سمن جاری

Share
Share

اسلام آباد: آڈیو لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدم حاضری پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کے سمن جاری کردیے اور اگلی پیشی پر نہ آنے پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے۔

آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

کمیٹی کے چیئرمین روحیل اصغر نے کہا کہ نجم ثاقب کو صفائی کا موقع دے رہے ہیں سزا نہیں، چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے، کمیٹی اجلاس میں شریک ہونا وہ اپنی ہتک عزت سمجھتے ہیں۔

کمیٹی کی رکن ناز بلوچ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے خود کو چیف جسٹس سجھتے ہیں، اس کمیٹی کے احترام میں انہیں آنا چاہیے تھا۔

کمیٹی نے نجم ثاقب سمیت دیگر دو افراد کے 6 ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹ طلب کرلیے اور وزات خزانہ کو ہدایت دی کہ بینک کی تفصیلات 15 دن کے اندر پیش کی جائیں۔

خصوصی کمیٹی نے طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر رولز 227 کی شق 4 کے تحت نجم ثاقب کے سمن جاری کردیئے ساتھ ہی کمیٹی نے اگلے اجلاس میں عدم طلبی پر وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزارت قانون نے کہا کہ سمن کے اجراء کے باوجود عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...