Home سیاست عورت مارچ کا معاشرے میں شدید ردعمل آسکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ

عورت مارچ کا معاشرے میں شدید ردعمل آسکتا ہے، سندھ ہائیکورٹ

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عورت مارچ اور آرٹس کونسل میں رقص کی تقریب کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر سے 19 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے جو دستاویزات اور حقائق رکھے گئے ہیں وہ تشویشناک ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایسی صورتحال مجموعی طور معاشرے میں شدید ردعمل پیدا کر سکتی ہے۔ خاص طور پر ان خواتین کو غیر یقینی حالات کا سامنا ہوسکتا ہے جو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے صدر آرٹس کونسل کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ آرٹس کونسل میں ’’رقص کے ذریعے اظہار‘‘ کے عنوان سے 8 مارچ کو تقریب ہوئی تھی۔

یہ رقص اسلامی ریاست کے اصولوں کے برعکس تھا۔ مارچ اور تقریب ہمارے ریاستی آئین اور اسلامی اصولوں کے برعکس ہے۔ ایسی تقریبات پر پابندی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...