Home sticky post 5 آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

میلبرن :آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔
میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آل آوٴٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں شامل ہو سکے۔یشاسوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 474 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 369 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی، میزبان ٹیم نے 105 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا سکی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی آسٹریلیا نے 2 اور بھارت نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہو ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...