Home کھیل آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف

آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف

Share
Share

دھرم شالا:بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کا آغاز کیا اور تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز کے درمیان 175 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد پہلی وکٹ 19.1 اوورز میں گری جب ڈیوڈ وارنر 65 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 23.2 اوورز میں 200 رنز پر گری اور ٹریوس ہیڈ 67 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے میچ میں 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

دونوں اوپنرز کی جانب سے اچھا آغاز فراہم کرنے اور آوٴٹ ہونے کے بعد دیگر بیٹرز تسلسل قائم نہ رکھ سکے، آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 29.4 اوورز میں 228 رنز پر اٹھانا پڑا جبکہ چوتھی وکٹ 36.3 اوورز میں 264 رنز پر گر گئی۔

سٹیو اسمتھ 18 اور مچل مارش 36 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، ا?سٹریلیا کی پانچویں وکٹ 274 جبکہ چھٹی وکٹ 325 اور ساتویں وکٹ 387 رنز پر گری۔

آسٹریلوی ٹیم کے نیچے نمبرز پر آنے والے بیٹرز زیادہ رنز نہ بنا سکے اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز پر آوٴٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ کیویز کی کمان ٹام لیتھم کے ہاتھوں میں ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اسی طرح نیوزی لینڈ بھی پانچ میچز کھیل کر چار میں کامیاب رہا اور اسے ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...