Home Uncategorized نگران وزیر دفاع سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نگران وزیر دفاع سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹرنیل ہاکنز نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

نگران وزیر دفاع اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی تناظر میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مہمان خصوصی نے افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں فریقین کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور اقتصادیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط اور مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش کی موجودگی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...