Home سیاست مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے رائیونڈ آمد پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آرگنائزر نے کہا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مثبت، تعمیری اور قریبی دوستانہ تعلقات خوش آئند ہیں، قدرتی آفات اور ہر مشکل میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام نے پاکستان کا مخلصانہ ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان طویل المدتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت لائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی قیادت اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...