Home سیاست ‎ایون فیلڈ و دیگر ریفرنسز،حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

‎ایون فیلڈ و دیگر ریفرنسز،حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

‎ اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

‎احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا دن دو بجے فیصلہ سنائیں گے۔

‎دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے جبکہ ان کے کیس میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔

‎قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی۔

‎قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ بھی پڑھا۔ انہوں نے دلائل میں کہا کہ نیب نے مریم نواز کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تھی، کیس میں مرکزی ملزم بری ہوگئے تو معاونت کے الزام میں کیس چل ہی نہیں سکتا، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف ٹرائل کورٹ سے بری ہوگئے تھے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب نے 29 نومبر 2023 کو اپنی اپیل واپس لے لی تھی۔

‎درخواست گزار کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب احتساب عدالت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کرچکا ہے، تیسرا کیس العزیزیہ ریفرنس تھا، ٹرائل کورٹ نے نواز شریف کو سزا دی اور 12 دسمبر 2023 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کر دیا۔

‎نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے بتایا کہ العزیزیہ ریفرنس میں ہم نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل واپس لے لی تھی۔

‎قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب نے بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی نہیں کی، جو تمام شواہد موجود ہیں ان کو تسلیم بھی کرلیا جائے تب بھی سزا کا کوئی چانس نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...