Home نیوز پاکستان گلوکارعلی ظفر کاگولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان

گلوکارعلی ظفر کاگولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان

Share
Share

لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ارشد ندیم کے نام خصوصی پوسٹ جاری کی جس میں اْنہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ناصرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا بلکہ اْنہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا، میں اس تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاوٴنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دوں گا۔

گلوکار نے حکومت پاکستان سے ارشد ندیم کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پوری قوم ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم ایک سال میں 10 گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں۔

یادرہے کہ پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔

پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...