Home نیوز پاکستان ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

Share
Share

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے جانے والے بچوں ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔

دونوں بچوں کو ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا، ان کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اسکول نہیں جارہے تھے۔ دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...