Home تازہ ترین بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہا گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا جبکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف تاریخ ساز اقدام ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں اب معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی جبکہ اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں فوری بہتری آئی جو کاروباری طبقے کے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حلقوں سمیت کاروباری طبقات اور بزنس کمیونٹی نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کے باوجود اتنا بڑا ریلیف وزیر اعظم کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، لارجر بنچ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کے لارجر بنچ...