Home Uncategorized عائشہ عمر نے “کالر بون ”کی سرجری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

عائشہ عمر نے “کالر بون ”کی سرجری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Share
Share

لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

عائشہ عُمر کے مطابق 8 سال قبل ایک کار حادثےکے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اورشولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کوکروائی۔

اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، سکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کریں گی۔

اب عائشہ عُمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں اپنی کالر بون سرجری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری دیکھی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ عائشہ عُمر نے اپنی کالر بون کے ایکسرے کی تصویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سےعائشہ عمر کی جلدصحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...