Home نیوز پاکستان عائزہ خان نے فلسطین معاملے پر پوسٹ نہ کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی

عائزہ خان نے فلسطین معاملے پر پوسٹ نہ کرنے پر مداحوں سے معافی مانگ لی

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین کے حق میں پوسٹ نہ کرنے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد مداحوں سے معافی طلب کر لی۔

گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر اداکارہ عائزہ خان کی خاموشی نے سوالیہ نشان کھڑا کر دیا تھا۔

اداکارہ کے لاکھوں مداحوں اور صارفین نے عائزہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آخر ان کی خاموشی کی کیا وجہ ہے؟

مداحوں کے سوالات پر عائزہ خان نے کہا کہ میرے نزدیک مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعا کرنا روزانہ پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ دُعا کریں اور دوسروں پر انگلی اُٹھانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے گریز کریں۔

مذکورہ پوسٹ کے بعد اداکارہ کو مداحوں کے ہاتھوں ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد عائزہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کر دی۔

بعد ازاں ان تمام تر معاملات کے بعد آخر کار عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل نوٹ جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے...

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں...

صدر مملکت کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ یکطرفہ قرار دیتے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت آصف علی زرداری نے دریائے سندھ...

چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

کراچی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...