Home نیوز پاکستان ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے پُرتعیش زندگی گزارنے پر تنقیدکر نے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے پُرتعیش زندگی گزارنے پر تنقیدکر نے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے پُرتعیش زندگی گزارنے پر خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کنول آفتاب نے اپنے موجودہ طرز زندگی اور ماضی کے مالی حالات کا تذکرہ کیا۔

ٹک ٹاکر نے اپنے پرتعیش طرز زندگی پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “میری جہاں سے شروعات ہوئی، میں اب بھی وہیں ہوں، مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئی اور آج بھی مڈل کلاس فیملی میں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے سے پہلے ہم انتہائی غریب تھے تو ایسا ہرگز نہیں ہے، پہلے ہم گھر والوں کے رحم و کرم پر تھے اور اب اپنی محنت سے یہ زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میں صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھی اس لیے کچھ بھی نہیں دکھاتی تھی،اب میں نے یوٹیوب ویلاگز کی وجہ سے سب کچھ دکھانا شروع کردیا ہے،اسی لیے لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلے ہمارے پاس کچھ نہیں تھا اور اب سب کچھ ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...