Home sticky post 6 عائزہ خان برسوں پرانا خواب پورا کرنے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ لندن پہنچ گئیں

عائزہ خان برسوں پرانا خواب پورا کرنے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ لندن پہنچ گئیں

Share
Share

لندن :متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا۔
سال 2009 میں ڈرامہ ” تم جو ملے“ سے شوبز میں انٹری کرنے والی عائزہ نے 2013ء میں ڈرامہ سیریل ”پیارے افضل “ کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔
اس کے بعد انھوں نے ” میرے مہربان “ ، ” تم کون پیا “ ، ” محبت تم سے نفرت ہے “ ، ” میں “ اور ” میرے پاس تم ہو “ جیسے سیریلز میں اداکاری کر کے انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھالی۔
عائزہ نے نہ صرف سنجیدہ کرداروں میں اپنی مہارت کا اظہار کیا بلکہ کامیڈی میں بھی اپنی بے ساختگی اور شوخ و چنچل اداؤں کے سبب سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب رہیں۔
عائزہ ڈراموں سے زیادہ ماڈلنگ میں مصروف رہتی ہیں اور حال ہی میں انھوں نے آنے والے ڈرامے ” ہمراز “ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کے ساتھ ہی وہ لندن جا پہنچیں اور اپنی زندگی سے متعلق اپڈیٹ فراہم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تصاویر کا ایک سلسلہ پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے اور اب باقاعدہ اداکاری کی تربیت لینے کے لیے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ کا رخ کیا ہے جو ان کا برسوں پرانا خواب تھا۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...