Home سیاست اعظم خان لاپتہ معاملہ، وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اعظم خان لاپتہ معاملہ، وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی درخواست پر وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کے لیے ان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے دائر بازیابی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے۔ ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم کو ہراساں کرتی رہی ہے۔

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے۔ اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا جبکہ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...