Home سیاست ‎احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

‎احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا  کہنا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی ذمہ داری شعور کے مطابق ادا کریں انہیں کہیں سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیں، شاعر احمد فرہاد کا مقدمہ عدالت میں ہے مجھے عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آج دکھ کی خبر ہمسایہ ملک ایران سے موصول ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم رنجیدہ ہے، وزیراعظم آج ایرانی سفارت خانے میں بھی تشریف لے جا رہے ہیں، ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں تعاون سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا، پوری پاکستانی قوم تکلیف کے اس وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق بل لانے کی خبریں آرہی ہیں بل پر وزیراعظم نے کابینہ کی مشاورت سے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، سوشل میڈیا کے بہت سے استعمال ہیں جن کا طریقہ کار ہونا چاہیے اس لیے  تنقید کرنے والے ایک دفعہ پورا پیکیج (قانون) پڑھیں، بل میں کوشش کی گئی ہے کہ کوئی زیادتی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے ایشو پر بھی آج کل بات ہو رہی ہے، لاپتا افراد کے معاملے پر کچھ کام رہتا تھا کہ سابق حکومت کا دور ختم ہوگیا، پچھلے چار دہائیوں سے پاکستان کو لاپتا افراد کا ایشو درپیش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت کے دوران کس طرح  کے ریمارکس آرہے ہیں، آئین پاکستان نے اختیارات کی تقسیم کے کچھ اصول واضح کردئیے ہیں آئین پاکستان کے مطابق ہر ایک کو اپنا کام کرنا ہے، انتظامیہ کا کام ہے جان و مال کی حفاظت کرے  حقوق پامال ہوں تو پھر عدالتوں کا کام ہے۔

انہوں ںے کہا کہ معاملہ حل نہ ہونے پر ذمہ داری پولیس کو سونپی جاتی ہے شاعر احمد فرہاد کا مقدمہ عدالت میں ہے مجھے عدالتی ریمارکس پر حیرت ہوئی ہے، عدالت کو ایف آئی آر اندراج سمیت مختلف اقدامات بارے آگاہ کیا، اس کے باجود یہ کہنا کہ سارے سیکریٹری عدالت آجائیں یہ عدالتوں کے مینڈیٹ نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاشبہ یہ سنجیدہ مقدمہ ہے آئین پاکستان ، افواج پاکستان سے متعلق بہت واضح ہے آئین پاکستان وزیراعظم کو بھی حقوق دیتا ہے، کابینہ کا اجلاس یہاں ہوگا عدالت کے یہ ریمارکس تکلیف دہ ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان بھی اپنی ذمہ داری شعور کے مطابق ادا کریں انہیں کہیں سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیں اور افواج پاکستان کو بھی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...