Home سیاست اعظم سواتی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

اعظم سواتی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

Share
Share

ٹیکسلا: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد اٹک جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ نمبر 2311 میں 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...