Home سیاست دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے اعظم سواتی کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض نے پی ٹی آئی رہنما کے 30 کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فون ریکوری اور مالی معاونت کی انفارمیشن کے حوالے سے جسمانی ریمانڈ چاہئے۔

اعظم سواتی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ کیا آپ میرا انتظار کررہے تھے؟ جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہا سواتی صاحب میں صرف آپ کے لیے نہیں بیٹھا 200 کے قریب لوگ تھے جن کو پیش کیا گیا۔

اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ اعظم سواتی کو 5 اکتوبر رات گیارہ بجے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گرفتار کیا گیا، دو روز بعد آج عدالت کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...