Home سیاست بابر اعوان کا بیان حقائق کے منافی ہے،الیکشن کمیشن

بابر اعوان کا بیان حقائق کے منافی ہے،الیکشن کمیشن

Share
Share

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا خیبر پختون خوا کی قومی اسمبلی میں نشستیں کم کرنے پر بیان حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان مضحکہ خیز اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25 ویں ترمیم 2018ء کے تحت سابق فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کر دیا گیا اور پھر فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کر کے خیبر پختون خوا کی 6 نشستیں بڑھائی گئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں 39 سے بڑھ کر 45 ہو گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ کر کے 99 سے 115 کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بطور وکیل بابر اعوان کو کوئی بات آئین و قانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیے، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین کے مطابق مختص کی گئی سیٹوں کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...