Home نیوز پاکستان ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمتوں میں اضافے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کروا دی۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی۔

درخواست کے مطابق اپریل کے مہینے میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیدوار پر 101 ارب روپے لاگت آئی۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 23 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

ایل این جی سے 23 روپے 83 پیسے بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 23 روپے 44 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

کے الیکٹرک نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا جبکہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔

یاد رہے کہ سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...