Home سیاست ‎حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

‎حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

Share
Share

‎پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنماء حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی۔

‎پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی۔

‎درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، باقی کا ابھی پتا نہیں اور کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

‎چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا یہ تو کئی شہروں میں کیسز ہیں، کتنا ٹائم دیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ بتائیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔

‎بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...