Home سیاست شیخ رشیداحمد اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع

شیخ رشیداحمد اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع

Share
Share

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشیداحمد اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید احمد اور راشد شفیق کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پہنچے تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج 23 مقدمات میں سرکار نے مزید تیاری کی استدعا کی ہے، سرکار کا اصرار تھا کہ ایک ہفتہ مزید دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے، 25 نومبر کو صبح یہاں اور دوپہر میں اسلام آباد میں ٹرائل ہو گا، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ہفتے میں ساری دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا، 68 کیسز ابھی تک میدان میں آ چکے ہیں، باقی اللہ بہت بڑا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...