Home نیوز پاکستان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے ملزم کی ضمانت مسترد

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے ملزم کی ضمانت مسترد

Share
Share

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس میں ملزم محمد بلال کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی جبکہ پہلے سے ضمانت مسترد ہونے کے حقائق عدالت سے چھپانے پر ملزم کیخلاف انکوائری کا حکم دیکر رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کے ذریعے ملزم سے وضاحت طلب کی ہے کہ حقائق چھپانے پر کیوں نہ کارروائی کی جائے ؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس میں گرفتار ملزم محمد بلال کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی ۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین کی نشان دہی پر حقائق چھپانے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔ اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاعدالت ملزم محمد بلال کی پہلے ہی ضمانت کی درخواست مسترد کرچکی ہے، ملزم نے عدالت سے حقائق چھپا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم وضاحت دے کہ کیوں نہ حقائق چھپانے پر کارروائی کی جائے، ملزم سے متعلقہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے ذریعے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

عدالت نے آئی ٹی ایکسپرٹ کے ذریعے انکوائری کرکے رجسٹرار سے رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی الگ فائل تیار کرکے آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت پر رپورٹ اور جواب طلب کرلیا ۔

اٹک کے رہائشی ملزم پر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام ہےملزم کیخلاف ایف آئی اے نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...