Home سیاست عدم پیشی پر مونس الہٰی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدم پیشی پر مونس الہٰی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے راسخ الہٰی، تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیشی پر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی اور دوسری ملزمہ سائرہ انور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کیں، عدالت ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...