Home سیاست ‎بلوچ طلباء عدم بازیابی کیس ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

‎بلوچ طلباء عدم بازیابی کیس ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

Share
Share

‎ اسلام آباد: بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر 19 فروری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

‎دوران سماعت، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے۔

‎جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا، سزائے موت ہونی چاہیے اور ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہیے۔ نگراں وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں اور خود پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

‎عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کو 19 فروری کی صبح طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...