Home highlight پروپیگنڈا کر کے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے ہم اپنی قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

پروپیگنڈا کر کے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے ہم اپنی قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

Share
Share

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا کر کے بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے مگر ہم اپنی قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن اور ترقی حکومت کی ترجیح ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کیطرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔ خارجی دہشت گردوں کا مذہب سے تعلق نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہوں، حکومت قیام امن کیلیے اقدامات کررہی ہے۔ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بھی سیاسی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور شہریوں نے قربانیاں دیں اور اپنا مقدس لہو ملک کیلیے بہایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں مگر ہم انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...