Home سیاست ‎بلوچستان کابینہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ

‎بلوچستان کابینہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ

Share
Share

‎کوئٹہ: بلوچستان کابینہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
‎بلوچستان کابینہ تشکیل کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی قائم ہو گئی، ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ دو مرحلوں میں تشکیل دی جائے گی، پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے 5، پیپلز پارٹی کے 3 ، اے این پی اور بی اے پی کا ایک ممبر حلف اٹھائے گا۔

‎بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے، بلوچستان کی مخلوط حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی بھی شامل ہوگی، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

‎وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے اعلان کے مطابق کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی، بلوچستان کی نئی کابینہ کی تشکیل آئندہ دو روز میں مکمل ہوجانے کا امکان ہے، پی اینڈ ڈی، صحت، سی اینڈ ڈیلبو، زراعت، پی ایچ ای کی وزارتیں مسلم ن لیگ کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

‎ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، تعلیم، ایس اینڈ جی ڈی، لائیو سٹاک، لیبر پیپلز پارٹی کو جبکہ اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک وزارت دی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...