Home نیوز پاکستان آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی

آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے مریضوں کے دفتر میں داخلے کی پابندی کا سرکلر جاری کر دیا جس میں آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو مکمل صحت یاب ہونے تک دفتر آنے سے روک دیا گیا ہے۔

آشوب چشم کے متاثرہ افسران یا ملازمین صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کا سرٹیفکیٹ دینے کے پابند ہوں گے، متاثرہ شخص بغیر صحت یابی کے سرٹیفکیٹ کے الیکشن کمیشن میں نہیں آ سکے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...