Home نیوز پاکستان عام انتخابات،اسلام آباد میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

عام انتخابات،اسلام آباد میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

Share
Share

اسلام آباد: ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کشمنر اسلام آباد عرفان میمن نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی، عام انتخابات تک کسی بھی سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہ ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر عرفان میمن کی جانب سے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل ایجوکیشن کے ملازمین موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بھی تعلیمی اداروں میں حاضر رہیں گے، صرف مجاز میڈیکل آفیسر کی سفارش پر میٹرنٹی اور طبنی بنیادوں پر چھٹی کی اجازت ہوگی۔

مراسلے کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اوراس کے ماتحت اداروں کے افسران و دیگر ملازمین سردیوں کی چھٹیوں میں بھی کسی دوسرے شہر نہیں جائیں گے اور اپنی تعیناتی کے مقامات پرموجود رہیں گے۔

Share
Related Articles

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی...