Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائد

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اور باجے کے استعمال پابندی ہوگی، سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور رولر زون کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کی گئیں اور سٹالز پر سینکڑوں ہارن اور باجے قبضے میں لے لیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے سٹالز مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...

محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...

مبینہ دھاندلی کیس، فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی...